Thursday 27 October 2016

ناقص میٹریل کا استعمال میٹرو بس پل کا پلر ٹوٹ گیا، بڑا نقصان

Tags


لاگت سے زیر تعمیر میٹرو بس پروجیکٹ کا چونگی نمبر 6 پر واقع ایک پلر ناقص میٹریل کی وجہ سے لفٹر کے ٹکرانے سے ٹوٹ گیا جس پر میٹر و حکام نے اپنے کرپشن کو چھپانے کے لیے پلر کے چاروں طرف دیوار کھڑی کر کے اس کوچھپادیا ہے۔جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ دوسری جانب ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے اسٹیشنز پر برقی زینے (ایسکالیٹر) لگا دیئے گئے۔پراجیکٹ منیجر شینڈلر محمدفرقان کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید ترین برقی زینے ہیں
کہ یورپ سے درآمد کئے گئے ہیں۔ ہر برقی زینے میں ایک گھنٹے میں 10 ہزار افراد کو بس اسٹیشن کی برج تک پہنچانے کی استعداد موجود ہے۔ ایوان صدر وزیر اعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ اور پاکستان کی بڑی نجی عمارتوں کے علاوہ فرانس کی سب سے بلند عمارت میں بھی اسی ادارے کے برقی زینے نصب کئے گئے ہیں۔یہ بات پراجیکٹ مینجر شینڈلر (Schindler) محمد فرقان نے میٹرو بس اسٹیشنز پر لگنے والے برقی زینوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن بی سی جی چوک پرپانچ چونگی نمبر 9 پرچار جبکہ دیگر میٹرواسٹیشنز پر تین تین برقی زینے لگائے جانے کا پلان بنایا گیا ہے۔ میٹرو بس اسٹیشن بی سی جی چوک، چونگی نمبر 6 اور نشیمن کالونی کے علاوہ باقی تمام اسٹیشنز پر برقی زینے لگا دیئے گئے ہیں۔ میٹرو بس اسٹیشن چونگی نمبر 9 پر دو برقی زینے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ 2 مزید نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ برقی زینوں کی تنصیب کنٹرول یونٹ کمیونی کیشن اور ٹیسٹنگ کے بعد انہی میٹرو بس انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔ محمد فرقان نے بتایا کہ ہر برقی زینے پر سینسر نصب کیا گیا ہے اور کسی رکاوٹ یا خاتون کا دوپٹہ الجھنے پر یہ آٹو میٹک رک جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ برقی زینے میں صفائی کیلئے آٹو کلینگ سسٹم اور مشینوں کی حفاظت کیلئے آٹو لبریکیشن سسٹم لگایا ہے۔ یہ سسٹم لاہور میٹرو بس اسٹیشنز پر لگائے برقی زینوں میں نہیں ہے وہاں یہ کام مینول طریقے سے انجام دیئے جاتے ہیں۔


EmoticonEmoticon