Sunday 30 October 2016

حضرت علیؓ سے چار سوال

Tags


حضرت علی رضی اللہ عنہ  کے پاس ایک شخص آئے اور چارسوال کیئے،سائل نے سوال کیا "یا امیر المؤمنین!! سب سے قریب کیا چیز ہے ؟ اور اس سے زیادہ قریب کیا چیز ہے" ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا "سب سے قریب قیامت ہے اور اس سے زیادہ قریب موت" سائل نے پھر سوال کیا "یا امیر المؤمنین!! سب سے واجب کیا چیز ہے ؟ اور اس سے زیادہ واجب کیا چیز ہے" ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا "سب سے زیادہ واجب توبہ کرنا ہے اور اس سے زیادہ واجب گناہ کو چھوڑنا ہے"
ے عجیب کیا چیز ہے ؟ اور اس سے زیادہ عجیب کیا چیز ہے" آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا "سب سے زیادہ عجیب دنیا ہے اور اس سے زیادہ عجیب دنیا کا طلبگار" سائل نے پھر سوال کیا "یا امیر المؤمنین!! سب سے مشکل کیا کام ہے ؟ اور اس سے زیادہ مشکل کیا کام ہے" ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا "سب سے مشکل کام [انسان کا قبر] میں جانا اور اس سے زیادہ مشکل [قبر] کے لئے توشہ لے جانا . یعنی [نیک اعمال]" الله تعالی آپ کو اور ہمیں سمجھنے کی اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں .


EmoticonEmoticon