Friday, 28 October 2016

آفریدی زیادہ آمدنی کے معاملے میں دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں شامل

دبئی: آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کے باوجود زیادہ آمدنی کے معاملے میں دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں شامل ہیں۔
ایک خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے رواں برس 6.4 ملین ڈالر کمائے، جس میں سے 4 ملین ڈالرمختلف اشتہاری معاہدوں سے حاصل ہوئے، سب سے زیادہ کمائی کے معاملے میں بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی ٹاپ پر ہیں، ان کی صرف سیلری 5.7 ملین ڈالر ہے جبکہ اشتہارات سے انھوں نے 23 ملین ڈالر کمائے، ویرات کوہلی مجموعی طور پر 24.9 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، 7.5ملین ڈالر کمانے والے کرس گیل فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بھارت کے سابق اوپنر وریندرسہواگ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود رواں برس اشتہاری معاہدوں سے 5.8 ملین ڈالر کما چکے ہیں۔

Thursday, 27 October 2016

مرسڈیز کا پہلا پک اپ ٹرک متعارف


مرسڈیز بینز کو عام طور پر لگژری گاڑیوں اور ایس یو وی کے حوالے سے جانا جاتا ہے تاہم اس نے گزشتہ دنوں اپنا پہلا پک اپ ٹرک ایکس کلاس متعارف کرایا ہے۔
یہ مرسڈیز کا پہلا ڈبل کیبن پک اپ ٹرک ہے اور یقیناً ٹویوٹا کی ڈبل کیبن گاڑی کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ ٹرک دو ماڈلز میں پیش کیا گیا جس میں سے ایک کو اسٹائلش ایکسپلورر اور دوسرے کو پاور فل ایڈونچرر کا نام دیا گیا ہے۔
یقیناً اس میں مرسڈیز بینز کی تمام تر خصوصیات ہیں مگر کچھ مختلف فیچرز بھی ہیں جیسے پاور فل ایڈونچرر کو پہاڑی علاقوں کے حوالے سے بنایا گیا ہے اور وہیل آرچرز کو اضافی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
اس کے مطابق اسٹائلش ایکسپلورر کسی حد تک ایس یو وی جیسا تاثر پیش کرتا ہے جبکہ دونوں میںکسی اسمارٹ فون جیسا ٹچ اسکرین ڈسپلے دیا گیا ہے تاکہ ڈرائیور کو معاونت فراہم کی جاسکے۔
جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ایسی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کو مکینیکل ورک ہارس کی مزید ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ یہ گاڑی نجی اور کمرشل دونوں مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔
اس گاڑی میں ساڑھے تین ٹن کا وزن ٹو کرنے جبکہ 1.1 ٹن کا وزن لوڈ کرنے کی صلاحیت رکھی گئی ہے۔
یہ گاڑی اگلے سال کی تیسری یا چوتھی سہ ماہی میں دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور اس قیمت بھی اسی وقت سامنے آئے گی۔

بی پی ایل کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2016 میں شرکت کیلئے 15 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا ہے۔
چار نومبر سے شروع ہونے والی لیگ میں شرکت کیلئے کُل 18 کھلاڑیوں نے این او سی دینے کی درخواست کی تھی تاہم پی سی بی نے بابر اعظم، محمد نواز اور شرجیل خان کو لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری نہیں کیا۔
ان کھلاڑیوں کو ممکنہ طور پر دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت کی وجہ سے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔
کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کا خواہشمند پاکستان کرکٹ بورڈ بی پی ایل کیلئے این او سی دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا تاہم بعد ازاں انہیں اجازت دے دی گئی۔
جن کھلاڑیوں کو لیگ کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے ان میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، احمد شہزاد، عمر اکمل، خالد لطیف، شاہ زیب حسن، محمد سمیع، رومان رئیس، محمد اصغر درانی، جنید خان، عمران خان جونیئر، ناصر جمشید، اسامہ میر، سہیل تنویر اور عماد وسیم۔

حکومت نے جانے کی تیاری کرلی


راولپنڈی : شیخ رشید کہتے ہیں حکومت سے مقابلے کیلئے تیار ہیں، لگتا ہے انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ کوئی آئے اور انہیں نکالے، میں نواز شریف حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن دیکھ رہا ہوں۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پولیس ہمارے ساؤنڈ والے کے والد کو اٹھا کرلے گئی،
اسٹیج کا سامان لانے والوں کو چوکیوں میں بند کیا گیا، اس کے باوجود کل ہمارا جلسہ ہوکر رہے گا، آخری وقت تک لڑیں گے، حکومت سے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نواز شریف حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن کررہا ہوں، سعد رفیق نے عمران خان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی، لگتا ہے انہوں نے فیصلہ کرلیا کوئی آئے اور انہیں نکالے۔

2 نومبر کو صرف اسلام آباد نہیں ایک اور شہر بھی بند ہوگا، تحریک انصاف نے اعلان کر دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دو نومبر کو اسلام آباد کے ساتھ راولپنڈی بھی بند ہوگا، جبکہ حکومت نے گھٹیا حرکتوں پر اترتے ہوئے گرفتاریوں کا کھیل شروع کردیا ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومت بھونڈی حرکت کررہی ہے، کل ہمارا جلسہ ہے اور آج لال حویلی کا شوشہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل ہرصورت لال حویلی کے باہر جلسہ ہوگا، جبکہ لال حویلی کو ویمن یونیورسٹی بنانے کی وصیت کردی ہے۔ لال حویلی اگر خالی ہوئی تو رہنے کیلئے کوئی مسجد ڈھونڈ لیں گے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن ہمارے ساتھ ہیں، دو نومبر کو ہم پنڈی کو بھی لاک اپ کریں گے، دن بارہ بجے چاندی چوک تک جائیں گے پھر اسلام آباد کی طرف جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں موجود لوگ گھر میں زیادہ کھانا بنائیں ہم اپنے مہمانوں کے لئے جان دے دیں گے۔

ناقص میٹریل کا استعمال میٹرو بس پل کا پلر ٹوٹ گیا، بڑا نقصان


لاگت سے زیر تعمیر میٹرو بس پروجیکٹ کا چونگی نمبر 6 پر واقع ایک پلر ناقص میٹریل کی وجہ سے لفٹر کے ٹکرانے سے ٹوٹ گیا جس پر میٹر و حکام نے اپنے کرپشن کو چھپانے کے لیے پلر کے چاروں طرف دیوار کھڑی کر کے اس کوچھپادیا ہے۔جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ دوسری جانب ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے اسٹیشنز پر برقی زینے (ایسکالیٹر) لگا دیئے گئے۔پراجیکٹ منیجر شینڈلر محمدفرقان کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید ترین برقی زینے ہیں
کہ یورپ سے درآمد کئے گئے ہیں۔ ہر برقی زینے میں ایک گھنٹے میں 10 ہزار افراد کو بس اسٹیشن کی برج تک پہنچانے کی استعداد موجود ہے۔ ایوان صدر وزیر اعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ اور پاکستان کی بڑی نجی عمارتوں کے علاوہ فرانس کی سب سے بلند عمارت میں بھی اسی ادارے کے برقی زینے نصب کئے گئے ہیں۔یہ بات پراجیکٹ مینجر شینڈلر (Schindler) محمد فرقان نے میٹرو بس اسٹیشنز پر لگنے والے برقی زینوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن بی سی جی چوک پرپانچ چونگی نمبر 9 پرچار جبکہ دیگر میٹرواسٹیشنز پر تین تین برقی زینے لگائے جانے کا پلان بنایا گیا ہے۔ میٹرو بس اسٹیشن بی سی جی چوک، چونگی نمبر 6 اور نشیمن کالونی کے علاوہ باقی تمام اسٹیشنز پر برقی زینے لگا دیئے گئے ہیں۔ میٹرو بس اسٹیشن چونگی نمبر 9 پر دو برقی زینے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ 2 مزید نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ برقی زینوں کی تنصیب کنٹرول یونٹ کمیونی کیشن اور ٹیسٹنگ کے بعد انہی میٹرو بس انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔ محمد فرقان نے بتایا کہ ہر برقی زینے پر سینسر نصب کیا گیا ہے اور کسی رکاوٹ یا خاتون کا دوپٹہ الجھنے پر یہ آٹو میٹک رک جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ برقی زینے میں صفائی کیلئے آٹو کلینگ سسٹم اور مشینوں کی حفاظت کیلئے آٹو لبریکیشن سسٹم لگایا ہے۔ یہ سسٹم لاہور میٹرو بس اسٹیشنز پر لگائے برقی زینوں میں نہیں ہے وہاں یہ کام مینول طریقے سے انجام دیئے جاتے ہیں۔

Thursday, 24 December 2015

Car Donation - Donate Car to Kars4Kids

Car Donation - Donate Car to Kars4Kids

Kars4Kids is a multinational non-benefit national auto gift association situated in Lakewood, New Jersey and Toronto, Canada which gives its returns to Oorah, a consolidated Orthodox Jewish kiruv (outreach) association devoted to "arousing Jewish kids and their families to their heritage." Kars4Kids is a United States based 501(C)3 non-benefit organization. It has been condemned for lacking exposure of its religious mission and gets a 1 star positioning (out of a conceivable 4) from Charity Navigator.