Monday, 31 October 2016

ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺭﺿﺎ

ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺴﯽ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﯽ ﭘﻮﺟﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﻏﺼﮧ ﺳﮯ ﺑﮯ ﻗﺎﺑﻮ ﮨﻮﮔﯿﺎ
.
ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﮐﻠﮩﺎﮌﯼ ﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﮔﺪﮬﮯ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﮨﻮﮐﺮ ﺍﺱ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﻮﮐﺎﭨﻨﮯ ﮐﯽ ﻧﯿﺖ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮨﻮﺍ…
.
ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺳﮯ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺣﻀﺮﺕ ﮐﮩﺎﮞ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﺟﺎﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ? ﺍﻥ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﻟﻮﮒ ﺍﯾﮏ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﯽ ﭘﻮﺟﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺟﮍ ﺳﮯ ﮐﺎﭨﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﺭﺍﺩ٥ ﮐﺮﻟﯿﺎ ﮨﮯ.
.
ﺷﯿﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ:” ﺁﭖ ﮐﮩﺎﮞ ﺟﮭﮕﮍﮮ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﻣﺮﺩﻭﺩ ﺍﺱ ﮐﯽ ﭘﻮﺟﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺧﻮﺩﮨﯽ ﺑﮭﮕﺘﯿﮟ ﮔﮯ .”
ﺑﮍﮬﺘﮯ ﺑﮍﮬﺘﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﮭﮕﮍﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﻦ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻣﺎﺭ ﭘﯿﭧ ﮨﻮﺋﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﭘﺮ ﻭ٥ ﺷﺨﺺ ﮨﺮ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻏﺎﻟﺐ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﯿﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺷﺨﺺ ﯾﻮﮞ ﻗﺎﺑﻮ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﭼﺎل چلی ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺁﭖ ﺍﺱ ﮐﺎﻡ ﮐﻮ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﯾﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺪﻟﮯ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺁﭖ ﮐﻮ ﭼﺎﺭ ﺩﺭﮨﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ ﺟﻮ ﮨﺮ ﺭﻭﺯ ﺻﺒﺢ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺑﺴﺘﺮ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺳﮯ ﻣﻼ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ..
ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﯽ ﯾﮧ ﭼﺎﻝ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﮨﻮﮔﺌﯽ. ﻭ٥ ﺷﺨﺺ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺻﺒﺢ ﺑﺴﺘﺮ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺳﮯ ﭼﺎﺭ ﺩﺭﮨﻢ ﻣﻠﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﭽﮫ ﺩﻥ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﭼﻼ ﻟﯿﮑﻦ ﭘﮭﺮ ﻭﮨﯽ ﺣﺎﻝ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺩﺭﺍﮨﻢ ﻣﻠﻨﺎ ﺑﻨﺪ ﮨﻮﮔﺌﮯ.
ﺟﺐ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﺌﯽ ﺩﻥ ﮔﺰﺭﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻧﮧ ﻣﻼ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﻏﺼﮧ ﺁﯾﺎ . ﺍﻭﺭ ﮐﻠﮩﺎﮌﯼ ﺍﭨﮭﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﺎﭨﻨﮯ ﭼﻞ ﺩﯾﺎ. ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺑﺎﺭ٥ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺳﮯ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮨﻮﺋﯽ. ﺷﯿﻄﺎﻥ ﭘﮭﺮ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ. ﺣﻀﺮﺕ ﮐﮩﺎﮞ ﮐﺎ ﺍﺭﺍﺩ٥ ﮨﮯ? ﺍﻥ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﺎﭨﻨﮯ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﺟﺲ ﮐﯽ ﭘﻮﺟﺎ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ.
ﺷﯿﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﮐﮩﺎ :”ﺁﭖ ﮐﮩﺎﮞ ﺟﮭﮕﮍﮮ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌﯾﺌﮯ ﺟﻮ ﻣﺮﺩﻭﺩ ﺍﺱ ﮐﯽ ﭘﻮﺟﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﺑﮭﮕﺘﯿﮟ ﮔﮯ. ۔”
ﺍﻥ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ:”ﺍﺏ ﺗﻮ ﺿﺮﻭﺭ ﮐﺎﭨﻮﮞ ﮔﺎ ﺑﻠﮑﻞ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌﻭﮞ ﮔﺎ . ﺷﯿﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﻣﻨﻊ ﮐﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮧ ﺻﺎﺣﺐ ﺍﺻﺮﺍﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﻟﮩﺬﺍ ﺩﻭﺑﺎﺭ٥ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﮨﻮﺍ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﺷﮑﺴﺖ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﻮ ﭼِﺖ ﮐﺮﺩﯾﺎ.
ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺑﺲ ﻣﯿﺎﮞ ﺍﺏ ﯾﮧ ﮐﺎﻡ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺑﺲ ﮐﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺭﺿﺎ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﺎﭨﻨﮯ ﺟﺎﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺏ ﭼﺎﺭ ﺩﺭﮨﻢ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺟﺎﺭﮨﮯ ﮨﻮ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺍﺏ ﺗﻢ ﻣﺠﮭﮯ شکست نہیں ﺩﮮ ﺳﮑﺘﮯ ﻭﺭﻧﮧ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﮔﺮ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﺭﺍ ﺯﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﻟﮕﺎ ﻟﯿﺘﺎ ﺗﻮ ﺗﻢ ﺳﮯ ﻧﮧ ﺟﯿﺖ ﺳﮑﺘﺎ ﻟﮩﺬﺍ ﺍﯾﮏ ﻗﺪﻡ بھی آگے ﺑﮍﮬﺎ ﺗﻮ ﺧﯿﺮ ﻧﮩﯿﮟ ! ﮔﺮﺩﻥ ﺍﮌﺍﺩﻭﮞ ﮔﺎ.
ﻣﺠﺒﻮﺭﺍً ﺍﻥ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺍﺭﺍﺩﮮ ﮐﻮ ﺗﺮﮎ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ

Sunday, 30 October 2016

بچہ دو نہیں بلکہ چار ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہوا


مغربی موزمبیق میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس کی دو نہیں بلکہ چار ٹانگیں ہیں۔ ڈاکٹر اندازہ لگانے کی کوششوں میں ہیں کہ آیا اس بچے کا آپریشن کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
۔ پرتگالی میگزین رپورٹ کے مطابق یہ بچہ مانیکا صوبے میں پیدا ہوا ہے۔ اس بچے کی پیدا بالکل نارمل ہوئی ہے۔ دوران حمل بالکل بھی اندازہ نہیں ہوسکا تھا کہ بچے کی چار ٹانگیں ہیں۔

حضرت علیؓ سے چار سوال


حضرت علی رضی اللہ عنہ  کے پاس ایک شخص آئے اور چارسوال کیئے،سائل نے سوال کیا "یا امیر المؤمنین!! سب سے قریب کیا چیز ہے ؟ اور اس سے زیادہ قریب کیا چیز ہے" ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا "سب سے قریب قیامت ہے اور اس سے زیادہ قریب موت" سائل نے پھر سوال کیا "یا امیر المؤمنین!! سب سے واجب کیا چیز ہے ؟ اور اس سے زیادہ واجب کیا چیز ہے" ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا "سب سے زیادہ واجب توبہ کرنا ہے اور اس سے زیادہ واجب گناہ کو چھوڑنا ہے"
ے عجیب کیا چیز ہے ؟ اور اس سے زیادہ عجیب کیا چیز ہے" آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا "سب سے زیادہ عجیب دنیا ہے اور اس سے زیادہ عجیب دنیا کا طلبگار" سائل نے پھر سوال کیا "یا امیر المؤمنین!! سب سے مشکل کیا کام ہے ؟ اور اس سے زیادہ مشکل کیا کام ہے" ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا "سب سے مشکل کام [انسان کا قبر] میں جانا اور اس سے زیادہ مشکل [قبر] کے لئے توشہ لے جانا . یعنی [نیک اعمال]" الله تعالی آپ کو اور ہمیں سمجھنے کی اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں .

Friday, 28 October 2016

آفریدی زیادہ آمدنی کے معاملے میں دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں شامل

دبئی: آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کے باوجود زیادہ آمدنی کے معاملے میں دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں شامل ہیں۔
ایک خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے رواں برس 6.4 ملین ڈالر کمائے، جس میں سے 4 ملین ڈالرمختلف اشتہاری معاہدوں سے حاصل ہوئے، سب سے زیادہ کمائی کے معاملے میں بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی ٹاپ پر ہیں، ان کی صرف سیلری 5.7 ملین ڈالر ہے جبکہ اشتہارات سے انھوں نے 23 ملین ڈالر کمائے، ویرات کوہلی مجموعی طور پر 24.9 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، 7.5ملین ڈالر کمانے والے کرس گیل فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بھارت کے سابق اوپنر وریندرسہواگ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود رواں برس اشتہاری معاہدوں سے 5.8 ملین ڈالر کما چکے ہیں۔

Thursday, 27 October 2016

مرسڈیز کا پہلا پک اپ ٹرک متعارف


مرسڈیز بینز کو عام طور پر لگژری گاڑیوں اور ایس یو وی کے حوالے سے جانا جاتا ہے تاہم اس نے گزشتہ دنوں اپنا پہلا پک اپ ٹرک ایکس کلاس متعارف کرایا ہے۔
یہ مرسڈیز کا پہلا ڈبل کیبن پک اپ ٹرک ہے اور یقیناً ٹویوٹا کی ڈبل کیبن گاڑی کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ ٹرک دو ماڈلز میں پیش کیا گیا جس میں سے ایک کو اسٹائلش ایکسپلورر اور دوسرے کو پاور فل ایڈونچرر کا نام دیا گیا ہے۔
یقیناً اس میں مرسڈیز بینز کی تمام تر خصوصیات ہیں مگر کچھ مختلف فیچرز بھی ہیں جیسے پاور فل ایڈونچرر کو پہاڑی علاقوں کے حوالے سے بنایا گیا ہے اور وہیل آرچرز کو اضافی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
اس کے مطابق اسٹائلش ایکسپلورر کسی حد تک ایس یو وی جیسا تاثر پیش کرتا ہے جبکہ دونوں میںکسی اسمارٹ فون جیسا ٹچ اسکرین ڈسپلے دیا گیا ہے تاکہ ڈرائیور کو معاونت فراہم کی جاسکے۔
جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ایسی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کو مکینیکل ورک ہارس کی مزید ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ یہ گاڑی نجی اور کمرشل دونوں مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔
اس گاڑی میں ساڑھے تین ٹن کا وزن ٹو کرنے جبکہ 1.1 ٹن کا وزن لوڈ کرنے کی صلاحیت رکھی گئی ہے۔
یہ گاڑی اگلے سال کی تیسری یا چوتھی سہ ماہی میں دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور اس قیمت بھی اسی وقت سامنے آئے گی۔

بی پی ایل کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2016 میں شرکت کیلئے 15 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا ہے۔
چار نومبر سے شروع ہونے والی لیگ میں شرکت کیلئے کُل 18 کھلاڑیوں نے این او سی دینے کی درخواست کی تھی تاہم پی سی بی نے بابر اعظم، محمد نواز اور شرجیل خان کو لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری نہیں کیا۔
ان کھلاڑیوں کو ممکنہ طور پر دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت کی وجہ سے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔
کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کا خواہشمند پاکستان کرکٹ بورڈ بی پی ایل کیلئے این او سی دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا تاہم بعد ازاں انہیں اجازت دے دی گئی۔
جن کھلاڑیوں کو لیگ کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے ان میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، احمد شہزاد، عمر اکمل، خالد لطیف، شاہ زیب حسن، محمد سمیع، رومان رئیس، محمد اصغر درانی، جنید خان، عمران خان جونیئر، ناصر جمشید، اسامہ میر، سہیل تنویر اور عماد وسیم۔

حکومت نے جانے کی تیاری کرلی


راولپنڈی : شیخ رشید کہتے ہیں حکومت سے مقابلے کیلئے تیار ہیں، لگتا ہے انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ کوئی آئے اور انہیں نکالے، میں نواز شریف حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن دیکھ رہا ہوں۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پولیس ہمارے ساؤنڈ والے کے والد کو اٹھا کرلے گئی،
اسٹیج کا سامان لانے والوں کو چوکیوں میں بند کیا گیا، اس کے باوجود کل ہمارا جلسہ ہوکر رہے گا، آخری وقت تک لڑیں گے، حکومت سے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نواز شریف حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن کررہا ہوں، سعد رفیق نے عمران خان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی، لگتا ہے انہوں نے فیصلہ کرلیا کوئی آئے اور انہیں نکالے۔